عمران خان نے پاکستان کے بڑے میڈیا گروپ سے جنگ چھیڑ لی

پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ڈان کا تعصب پوری طرح واضح ہوچکا ہے۔ ڈان کی غیر جانبدارانہ اور لبرل ساکھ کیلئے یقیناً یہ ایک بڑا دھچکہ ہے،عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 جولائی 2018 23:37

عمران  خان نے پاکستان کے بڑے میڈیا گروپ سے جنگ چھیڑ لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی2018ء) :عمران خان نے پاکستان کے بڑے میڈیا گروپ سے جنگ چھیڑ لی۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ڈان کا تعصب پوری طرح واضح ہوچکا ہے۔ ڈان کی غیر جانبدارانہ اور لبرل ساکھ کیلئے یقیناً یہ ایک بڑا دھچکہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈان میڈیا گروپ کے سربراہ ہارون حمید کے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں بہت سے متنازعہ نکات کھل کر سامنے آئے ہیں۔

ڈان اخبار کے مالک حمید ہارون نے بین الاقوامی انٹرویو میں تسلیم کرلیا کہ ڈان لیکس انٹرنیشنل ایجنڈا تھا۔ڈان اخبار کے مالک حمید ہارون نے بین الاقوامی انٹرویو میں تسلیم کرلیا کہ ڈان لیکس انٹرنیشنل ایجنڈا تھا۔ میڈیا کو کس سے خطرہ ہے تو انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولز کا نام دیا کہ ان کی جانب سے بلواسطہ دھمکیاں دی گئیں ہیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں کبھی کسی ادارے کی جانب سے انہیں براہ راست کوئی فون یا دھمکی نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

اس انٹرویو میں انہوں نے بہت سی متنازعہ باتیں بھی کیں جو اب پاکستانی میڈیا کے لیے ہاٹ ایشو بن چکی ہیں ۔حمید ہارون کا انٹرویو کر نے والے بی بی سی کے اینکر نے اپنے انٹرویو کے حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے انٹرویو نے پاکستان میں ہلچل مچا دی ہے۔
اس انٹرویو کے سامنے آنے کے بعد عمران خان بھی کھل کر ڈان کے سامنے آ گئے ،انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ڈان کا تعصب پوری طرح واضح ہوچکا ہے۔

ڈان کی غیر جانبدارانہ اور لبرل ساکھ کیلئے یقیناً یہ ایک بڑا دھچکہ ہے۔ سب ڈھونگ ہی تو تھا جو آشکار ہوا۔ بی بی سی کے پروگرام "ہارڈ ٹاک" میں ڈان کو بے نقاب کرنے پر سٹیون سیکر کو شاباش۔
اسی ٹوئیٹ کو انہوں نے انگریزی میں بھی دہرایا اور اسٹیفن کو شاباش بھی دی۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں