لاہور،سابق حکومت نے جیلوں میں جو غسل خانے دیئے وہی ہم دے سکتے ہیں،نگران حکومت کا شہبازشریف کوجواب

بدھ 18 جولائی 2018 12:01

لاہور،سابق حکومت نے جیلوں میں جو غسل خانے دیئے وہی ہم دے سکتے ہیں،نگران حکومت کا شہبازشریف کوجواب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) نگران حکومت نے نواز شریف کو سہولتیں دینے سے متعلق شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا۔ جس میں کہا گیا کہ سابق حکومت نے جیلوں میں جو غسل خانے دیئے وہی ہم دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نگران وزیر قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ سابق حکومت قیدیوں کو جو سہولتیں دے کر گئی وہی دی جا رہی ہیں، معاملات بہتر کر کے قیدیوں کو سہولتیں دے رہے ہیں، شریف خاندان 10 سالہ حکومت میں حالات کیوں بہتر نہ بنا سکے سابق حکومت نے جیلوں کے غسل خانوں کو کیوں ٹھیک نہیں کیا ۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل میں سہولتوں کیلئے نگران حکومت کو خط لکھا تھا۔ جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو جیل میں ان کے استحقاق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے، انہیں ذاتی معالج کی طرف سے تواتر کیساتھ طبی معائنے اور ادویات کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں