برآمدات بڑھانے کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی ناگزیر ہے ‘افتخار بشیر

بدھ 18 جولائی 2018 13:53

برآمدات بڑھانے کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی ناگزیر ہے ‘افتخار بشیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی ناگزیر ہے اس کیلئے نئی تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ بیرون ملک ملکی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ تجارتی خسارہ میں کمی اور حکومت کو بیرون قرضوں سے نجات مل سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملزایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کروانے اور بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کا حصہ بڑھانے کے لیے اقدمات کیے جائیں انڈسٹریز کیلئے خام مال کی درآمدپر درآمدی ڈیوٹی ختم ،چین اور بھارت کی طرح برآمدی سیکٹر کو انرجی کے مسابقتی ریٹ فراہم کیے جائیں تاکہ انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں کمی سے برآمدا ت میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں