ابھی میری عمر 32سال ہے ،

سوشل میڈیا پر تاریخ پیدائش غلط ہے ‘ فلمسٹار میرا

بدھ 18 جولائی 2018 13:53

ابھی میری عمر 32سال ہے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ابھی میری عمر 32سال ہے ،سوشل میڈیا پر میری تاریخ پیدائش 1976ء ہے جبکہ میں 1986ء میں پیدا ہوئی۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ مجھ سے خائف رہتے ہیں اور مختلف حربوں سے مجھے تنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ایسے حربوں سے گھبرانے والی نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے شادی کے حوالے سے کہا کہ اس پر میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ۔

میرا نے کہا کہ میں نے اپنے فلاحی پراجیکٹ ترک نہیں کیے ،بعض مصروفیات کی وجہ سے اس طرف توجہ نہیں دے سکی مگر اب جلد ہی غریبوں کے لئے ہسپتال کے پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کرنے والی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد ملک میں ایسی قیادت آنی چاہیے جس پاکستانی عوام کے لئے ترقی کی علامت ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں