رابی پیرز ادہ کے بیوٹی سیلون پر معروف خواتین کی آمد ورفت میں زبردست اضافہ

بدھ 18 جولائی 2018 13:53

رابی پیرز ادہ کے بیوٹی سیلون پر معروف خواتین کی آمد ورفت میں زبردست اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرز ادہ کے بیوٹی سیلون پرسابق صوبائی وزراء ،سابق اراکین اسمبلی اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معروف خاندانوں کی خواتین کی آمد ورفت میں زبردست اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابی پیرز ادہ کے گارڈن ٹائون میں واقع بیوٹی سیلون میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین اسمبلی ،سابق صوبائی وزراء اوراعلیٰ کاروباری شخصیات کی بیگمات کے ساتھ شوبز سے وابستہ اداکارائیں مستقل کسٹمر بن چکی ہیں اور اسی وجہ سے ان کے بیوٹی سیلون میں اکثر رش پڑ ا رہتا ہے اوررابی پیر زادہ کے بیوٹی سیلون میں جانے کیلئے خواتین کو اب باقاعدہ اپوائنمنٹ لینی پڑتی ہے ۔

گارڈن ٹائون میں اپنے بیوٹی سیلون کی بے پناہ کامیابی کے بعد رابی پیر زادہ نے کینٹ میںنئی برانچ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں