فلم انڈسٹری میں بھی اسی رحجان کو تقویت دینے کی ضرورت ہے 'جاوید شیخ

بدھ 18 جولائی 2018 15:52

فلم انڈسٹری میں بھی اسی رحجان کو تقویت دینے کی ضرورت ہے 'جاوید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) سنیئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ یہ فلمسازی کے لیے بہترین وقت ہی' بہت کوششوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری نے نئے سفر کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرانے لگے تو کامیابیوں کا یہ سفر رک جائے گا۔ جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بڑی وجہ اچھا اسکرپٹ اور عمدہ پروڈکشن ہے، اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی اسی رحجان کو تقویت دینے کی ضرورت ہے ۔ ان دنوں ذاتی پروڈکشن کی فلم کا پیپرورک مکمل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں