جو لوگ بھی لوگوں کو ہنسانے میں مصروف ہیں وہ عظیم کام کر رہے ہیں'عمران شوکی

بدھ 18 جولائی 2018 15:52

جو لوگ بھی لوگوں کو ہنسانے میں مصروف ہیں وہ عظیم کام کر رہے ہیں'عمران شوکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) کنگ آف کامیڈین کاعمران شوکی نے آج کے دور میں کسی کو ہنسانا سب سے مشکل کام ہے اور ویسے بھی عام زندگی میں لوگ ہنسنا بھول گئے ہیں کیونکہ حکومت نے عوم کو رلانے کے لئے کئی محکمے بنا رکھے ہیں جو عوام کو دونوں آنکھوں رلاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میرے سمیت جو لوگ بھی لوگوں کو ہنسانے میں مصروف ہیں وہ عظیم کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میری زندگی ہے لوگوں کو ہنساتا رہوں گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں