فلموں میں آئٹم سونگ سمیت ہرکرداربخوبی اداکرسکتی ہوں،روزبٹ

بدھ 18 جولائی 2018 16:00

فلموں میں آئٹم سونگ سمیت ہرکرداربخوبی اداکرسکتی ہوں،روزبٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان فلموں میں کامیابی کا جذبہ لئے آنے والی ماڈل و اداکارہ روزبٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں، مجھے بھی جب کوئی اچھا کردار آفرہوگا تو ضرور کام کروں گی، فلموں میں آئٹم سانگ سمیت ہرکردارباخوبی ادا کرسکتی ہوں۔

(جاری ہے)

روزبٹ کا کہناتھاکہ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں، مگرایک بات جوخاص ہے کہ ہماری فلموں کے معیارمیں بہتری آئی ہے اوراس میں دن بدن نکھارآرہا ہے۔

سینما گھروں کی ویرانیاں دور ہو رہی ہیں ، جو اچھی بات ہے۔اداکارہ نے کہاکہ بالی ووڈ میں کام کرنا ضروری تونہیں لیکن ایک بات جوبہت اہم ہے کہ جوفنکاربالی ووڈ میں کام کرکے وطن واپس لوٹتا ہے اسکوایک الگ ہی مقام مل جاتا ہے، یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی لیکن یہ حقیقت بھی ہے، اس کی بڑی وجہ پاکستانی ڈرامے تھے جوبھارت میں دیکھے اورپسند کیے جاتے تھے اوراسی لیے مجھے وہاں میرٹ پرکاسٹ کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں