ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے،راجہ وسیم حسن

بدھ 18 جولائی 2018 16:09

لاہور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال کی قیمت میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی جنم لے گی جس سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے،راجہ وسیم حسن نے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے کیونکہ ڈالر بڑھنے سے ملکی معیشت کو نقصان کا سامنا ہے ،انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے مستقل حل تلاش کرے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں