برآمدات بڑھانے کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی ناگزیر ہے ، افتخار بشیر

بدھ 18 جولائی 2018 16:37

برآمدات بڑھانے کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی ناگزیر ہے ، افتخار بشیر
لاہور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرنے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی ناگزیر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملزایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ بیرون ملک ملکی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارہ میں کمی اور بیرونی قرضوں سے نجات مل سکے، افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کروانے اور بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کا حصہ بڑھانے کیلئے اقدمات کئے جائیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صنعتوں کیلئے خام مال کی درآمد پر درآمدی ڈیوٹی ختم ، چین سمیت دیگر ممالک کی طرح برآمدی سیکٹر کو انرجی کے مسابقتی ریٹ فراہم کئے جائیں تاکہ انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں کمی سے برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں