سمیڈا نے نئی ایس ایم ای پالیسی کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا

بدھ 18 جولائی 2018 16:37

سمیڈا نے نئی ایس ایم ای پالیسی کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا
لاہور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ نے نئی ایس ایم ای پالیسی کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے، اس امر کا انکشاف سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب خان نے بدھ کے روز یہاں سمیڈا کے صدر دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں سمیڈ ا کے جنرل مینیجر سنٹرل سپورٹ فواد ہاشم ربانی، جنرل مینیجر پالیسی اینڈ پلاننگ نادیہ جہانگیر سیٹھ ، ایکسٹرنل ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈ شہر یار طاہر اور دیگرسینئر اہلکاروں نے بھی شرکت کی، سمیڈ ا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس موقع پر بتا یا کہ وفاقی وزارت صنعت وپیداوار کی طرف سے اس ضمن میں ایک نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق متذکرہ کمیٹی نجی اور سرکاری شعبہ سے ماہر نمائندوں پر مشتمل ہے جو کہ نئی ایس ایم ای پالیسی کی تشکیل کیلئے نہ صرف اپنی ماہرانہ رائے شامل کریگی بلکہ ملک بھر سے ایس ایم ای سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز کی آراء حاصل کرنے کا بھی اہتمام کریگی، انہوں نے کہا کہ نئی ایس ایم ای پالیسی کا مقصد ایسی اصلاحات نا فذ کرنا ہے جس سے ملک میں چھوٹے اور درمیانے کاروباروںکیلئے ترقی کے یکساں اور آسان مواقع دستیاب ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی کے عمل میں ملک گیر سطح پر ایس ایم ای سیکٹر کے تمام متعلقین کو شامل کیا جائیگا اور اس سلسلے میں تمام اہم کاروباری شہروں میں پالیسی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائیگا، انہوں نے امید کی کہ نئی ایس ایم ای پالیسی حکومت پاکستان کیلئے ایک ایسا ماسٹر پلان ثابت ہوگی جس سے ایس ایم ای سیکٹر پاکستان کی برآمدات اور جی ڈی پی میں نمایاں اضافے کا موجب بن سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں