لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کی جانب سے پٹرول پمپ کی بندش کو غیر قانونی اور توہین عدالت قرار دیا

عدالت کا ان پمپس کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم ،سماعت 23 جولائی تک ملتوی ، ایل ڈی اے سے تفصیلی جواب طلب

بدھ 18 جولائی 2018 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کی جانب سے پٹرول پمپ کی بندش کو غیر قانونی اور توہین عدالت قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصلہ میں سناتے ہوئے جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کو بند کرکے ایل ڈی اے نے عدالتی احکاما ت کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت کے مطابق احکامات کی روشنی میں حکومت کی جانب سے بنا ئی گئی کمیٹی نے پمپ کی لیز کے معاملات طے کرنا تھے لیکن ایل ڈی اے حکام نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے لاہور کے 12 پٹرول پمپس کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ان پمپس کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 جولائی بروز پیر تک ملتوی کرتے ہوئے ایل ڈی اے سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے اس موقع پر عدالت کے باہر موجود پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایل ڈی اے کی بدمعاشی پر سخت احتجاج کیا اور ایل ڈی اے کی پریس ریلیز میں قانونی طور پر قائم پٹرول پمپس کو ناجائز قبضہ داران قرار دیا پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ حکومتی حکام ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے اختیارات کے اس تجاوز اور محکمے کی جانب سے ڈیلرز پر بہتان تراشی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کریں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں