ضلعی انتظامیہ نے انتخابی جلسوں کیلئے شہر میں 23 مقامات مختص

امیدوار صرف ان ہی مقامات پر جلسہ کر سکیں گے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 18 جولائی 2018 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے انتخابی جلسوں کیلئے شہر میں 23 مقامات مختص کر دیئے، امیدوار صرف ان ہی مقامات پر جلسہ کر سکیں گے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن جلسے کیلئے تین دن پہلے مطلع کر کے اجازت لینا ہر امیدوار پر لازم ہو گا۔

(جاری ہے)

این اے 133، پی پی 155 ،167 اور 168 کے لیے گلشن حباب سکیم کوٹ لکھپت، این اے 134، پی پی 165، 168، 169 اور 170 کے لیے اتوار بازار گرین ٹان، این اے 135، پی پی 161 ، 170 اور 173 کے لیے کرکٹ سٹیڈیم لیاقت چوک، این اے 136، پی پی 171، 172، 173 کے لیے شیر شاہ کالونی گرانڈ ، این اے 123، پی پی 144، 145، 146 کے لیے شاہدرہ ڈگری کالج گرانڈ، بارہ دری بیگم کوٹ، تکیہ قریشیاں، این اے 124، پی پی 146، 147، 148 کے لیے موچی گرانڈ، این اے 125، پی پی 149، 150 کے لیے بابا گرانڈ مختص کی گئی ہے ناصر باغ اور نہرو پارک، این اے 126، پی پی 151، 152 کے لیے فٹ بال گرانڈ مون مارکیٹ، این اے 127، پی پی 148، 153، 154 کے لیے ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو، این اے 128، پی پی 154، 155، 156 کے لیے ریلوے گریفین گرانڈ، این اے 129، پی پی 148، 156، 157، 158 کے لیے گرانڈ بارہ دری میاں میر، این اے 130، پی پی 158، 159، 160، 166 کے لیے ڈونگی گرانڈ وحدت و سمن آباد، مین گرانڈ فیصل چوک، ملت پارک، غالب مارکیٹ گرانڈ، کریم بلاک گرانڈ جبکہ این اے 131، پی پی158، 159، 162، 163، 166کے لیے باب پاکستان گرانڈ اور نشاط کالونی گرانڈ کو مختص کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں