ڈی آر او کی جانب سے پولنگ آفیسرز کیلئے ذمہ داریوں کی فہرستیں ارسال کردی گئی ہیں

ووٹ ڈالنا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے‘ عام شہری اپنا حق رائے دہی کس طرح استعمال کرسکتا ہے‘ڈی آر او نے اس حوالے سے ہدایات جاری کردیں

بدھ 18 جولائی 2018 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈی آر او کی جانب سے پولنگ آفیسرز کیلئے ذمہ داریوں کی فہرستیں ارسال کردی گئی ہیں‘ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے‘ عام شہری اپنا حق رائے دہی کس طرح استعمال کرسکتا ہے۔ ڈی آر او نے اس حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

ڈی آر او کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ووٹر کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر مستقل سیاہی کا نشان دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولنگ آفیسرز عام شہری کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ چیک کریں گے۔ بلند آواز سے ووٹرکا نام پکارنے کی ذمہ داری بھی افسران کو دی گئی ہے۔ اس کیعلاوہ شناختی کارڈ کے کوائف کو ووٹر لسٹ سے ٹیلی کرنے کی ہدایت بھی شامل کی گئی ہیں۔ دونوں لسٹوں سے سکیل کی مدد سے ووٹر کا نام کاٹنے کی ہدایت بھی فہرست میں شامل کی گئی ہے جبکہ دونوں لسٹوں پر ووٹر کا انگوٹھا لگوانے کی ہدایت بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں