25جولائی کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی، میاں عثمان

بدھ 18 جولائی 2018 18:12

لاہور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقہ پی پی 154کی انتخابی مہم کے کوارڈی نیٹر میاں عثمان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو کلین سویپ کے خواب دیکھنے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ،عوام کسی دھو کے میں نہیں آ ئیں گے بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقے میں انتخابی دفاتر کے افتتاح اور ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چوہدری عامر صدیق ، عثمان سعید ، عمیر بٹ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی، میاں عثمان نے کہا کہ ووٹر با شعور ہے اور وہ تمام سیاسی جماعتوںکی کارکردگی کا تجزیہ کر رہے ہیں،ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں ہیں اور 25جولائی کودودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرایا جائے، انہوںنے مزید کہا کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) دوبارہ حکومت بنائے گی اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجا ب سپیڈ کی اصطلاح پاکستان سپیڈ میں تبدیل ہو جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں