سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں الیکشن انتظامات اورامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس
سرگردھا، فیصل آباداورساہیوال کے کمشنرز اورآرپی اوزکی نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کو تفصیلی بریفنگ انتخابی مہم اورپولنگ ڈے پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیںگے،ڈاکٹر حسن عسکری سرکردہ سیاسی رہنماؤں کو باکس سکیورٹی فراہم کی جائیگی،شفاف اورغیر جانبدار انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی ضروری ہے پولنگ سٹیشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکانزم تشکیل دیا گیاہے،سی سی ٹی وی کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائیگی، الیکشن ڈے یاانتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائینگے، نگران وزیر اعلی پنجاب کا اعلی سطح اجلاس سے خطاب
بدھ 18 جولائی 2018 20:15
(جاری ہے)
ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کے حوالے سے سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری رہے گا۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ تینوں ڈویژنوں میں قائم مجموعی طورپر 14ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکانزم تشکیل دیا گیاہے اورسی سی ٹی وی کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی۔
انہوںنے کہا کہ الیکشن ڈے یاانتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائیںگے ،شکایت کی صورت میں بلاامتیاز اورفوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوائی فائرنگ اورآتش بازی پر زیروٹالرنس کی پالیسی پر عملدر آمد جا ری ہے ۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ پولنگ سٹیشنزپر ووٹرز اورعملے کی سہولت کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔پولنگ سٹیشنزپر فزیکل انفراسٹرکچر کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کی جانی چاہیے۔ متعلقہ افسران پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر کے سہولتوں کا جائزہ لیں اورانتظامات کوممکنہ حد بہتر بنانے کی کوشش کریں۔پولنگ ڈے پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری امر ہے۔متوقع بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات بے حد ضروری ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے سول سرونٹس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا غیر جانبدارانہ مظاہرہ کریں اورالیکشن جیسی قومی خدمت میں حصہ بٹائیں کیونکہ آزادانہ اورشفاف انتخابات ڈیوٹی ہی نہیں بلکہ قومی ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کوٹیم ورک کے ساتھ پروفیشنل انداز میں ادا کیاجانا چاہیے۔قبل ازیںفیصل آباد،ساہیوال اورسرگردھا کے کمشنرز اور آر پی اوز نے متعلقہ ڈویژن میں الیکشن انتظامات اورامن و امان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ تینوں ڈویژن میں 1800حساس پولنگ سٹیشنز پر ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔اجلاس میں نگران صوبائی وزراء ضیاء حیدر رضوی ،شوکت جاوید،سیکرٹری ٹو سی ایم اوردیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
لاہور میں مقامی تعطیل ، عمارہ اطہر کی شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری ، ہر ضلع اورتحصیل میں انفورسمنٹ اتھارٹیزقائم ..
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم
غیر ملکی سرمایہ کاروں سے پارٹنر شپ کی طرز پر معاہدے ہونے چاہئیں ‘ حبیب الرحمن زبیری
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
گورنرگلگت بلتستان سے مسلم لیگ لاہورکے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب