محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شہناز نسیم ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ہیلتھ ،ڈاکٹر سعید اللہ خان کو سی ای او ہیلتھ لاہور تعینات ایم ایس میاں میر ہسپتال لاہور ڈاکٹر شاہد اکرام کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری رپورٹ کرینگے ،ڈاکٹر شہباز ایم ایس میاں میر ہسپتال تعینات

بدھ 18 جولائی 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) محکمہ صحت پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شہناز نسیم کو ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ہیلتھ ،ڈاکٹر سعید اللہ خان کو سی ای او ہیلتھ لاہور ،ایم ایس میاں میر ہسپتال لاہور ڈاکٹر شاہد اکرام کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری رپورٹ کرنے اور ان کی جگہ ڈاکٹر محمد شہباز کو ایم ایس میاں میر ہسپتال تعینات کر دیا گیا ہے ۔

ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر عبدالجبار کوسی ای او ہیلتھ اٹک ،ڈاکٹر عبادت ملک کو اے پی ایم او ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک ،ڈاکٹر محمد سہیل احمد چوہدری کو سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ ،ڈی ایچ او بہاولپور ڈاکٹر ذیشان رئوف کوسی ای او ہیلتھ بہاولنگر ،ڈاکٹر عبدالعزیز شیخ کو بہاولنگر سے محکمہ صحت رپورٹ کرنے ،ڈاکٹر فیاض نور کو ایم ایس تحصیل ہسپتال یزمان ،ڈاکٹر محبت علی کو سی ای او ہیلتھ بہاولپور تعینات،ڈاکٹر نذیر حیات مجوکہ کوسی ای او ہیلتھ بھکر ،ڈاکٹر محمد سلیمان زاہد کواے پی ایم او ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر ،ڈاکٹر وسیم اقبال کو سی ای او ہیلتھ چکوال ،ڈاکٹر امجد علی شاہ کواے پی ایم او ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال،ڈاکٹر سیف اللہ سی ای او ہیلتھ چنیوٹ ،ڈاکٹر منیر احمد ملک کو سی ای او ہیلتھ نارووال ،ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے ،ڈاکٹر شاہد حسین مگسی کوسی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازی خان ،ڈاکٹر محمد خلیل احمد کوسی ای او ہیلتھ راجن پور ،ڈاکٹر صادق احمد کو سی ای او ہیلتھ مظفر گڑھ ،ڈاکٹر مشتاق احمد کوسی ای او ہیلتھ فیصل آباد ،ڈاکٹر ظفر عباس کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے ،ڈاکٹر زاہد تنویر کو سی ای او ہیلتھ گجرات ،ڈاکٹر نصرت ریاض کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے ،ڈاکٹر محمد اسلم کوسی ای او ہیلتھ حافظ آباد ،ڈاکٹر حامد رفیق کواے پی ایم او ڈسٹرکٹ ہسپتال حافظ آباد ،ڈاکٹر ملک محمد یونس ارشد کھوکھر کوسی ای او ہیلتھ جھنگ ،ڈاکٹر اختر حسین کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے ،ڈاکٹر مظہر حیات کوسی ای او ہیلتھ جہلم ،ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ سی ای او ہیلتھ قصور ،ڈاکٹر عبدالمجید کوسی ای او ہیلتھ اوکاڑہ ،ڈاکٹر طارق گیلانی کوسی ای او ہیلتھ خانیوال ،ڈاکٹر محمد ارشد ملک سی ای او ہیلتھ وہاڑی ،ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے ،ڈاکٹر نوید ستار کوسی ای او ہیلتھ خوشاب ،ڈاکٹر آغا توحید کوسی ای او ہیلتھ لیہ ،ڈاکٹر عامر عبداللہ کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے ،ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری کوسی ای او ہیلتھ لودھراں ،ڈاکٹر محمد علی مفتی کوسی ای او ہیلتھ منڈی بہائو الدین ،ڈاکٹر لیاقت علی خان کوسی ای او ہیلتھ سیالکوٹ ،ڈاکٹر لطیف احمد ساہی کوسی ای او ہیلتھ میانوالی ،ڈاکٹر حسین احمد مدنی سی ای او ہیلتھ سرگودھا ،ڈاکٹر منور عباس کو سی ای او ہیلتھ ملتان،ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے،ڈاکٹر محمد اظہر امین کو سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب،ڈاکٹر اقبال حسین وٹو کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے ،ڈاکٹر رانا امتیاز احمد کو سی ای او ہیلتھ پاکپتن ،ڈاکٹر محمد عباس کو سی ای او ہیلتھ رحیم یار خان،ڈاکٹر خالد محمود کو سی ای او ہیلتھ راولپنڈی، ڈاکٹر مشتاق بشیر کو سی ای او ہیلتھ ساہیوال، ڈاکٹر مسعود طارق کو سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ جبکہ ڈاکٹر مختار احمد کو سی ای او ہیلتھ ٹوببہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نئے تعینات ہونے والے افسران کو فوری نئے عہدوں کاچارج سنبھالنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں