کل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان رائے ونڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے

پارٹی کا منشور پیش کرنے کے علاوہ اہم اعلانات کریں گے،کپتان کی رائے ونڈ آمد تبدیلی کے مشن کا سنگ بنیاد ہوگا اور25جولائی کو ن لیگ کا نام نہاد قلعہ زمین بوس ہوجائے گا،قومی امیدوار ملک اسد علی کھوکھر

بدھ 18 جولائی 2018 23:10

کل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان رائے ونڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) عدالتیں ہمیں انصاف فراہم کرتی ہیں،جبکہ فوج محاذوں پر وطن کا پہرہ دیتی ہے،جو لوگ اپنے مفادات کیلئے ان دو اہم اداروں کو اپنے اشاروں کے مطابق نہ چلنے کی صورت میں بدنام کرکے کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ان سے بڑا ملک دشمن کون ہوسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار لاہور کے اہم ترین قومی حلقہ این اے 136سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک اسدعلی کھوکھر رائے ونڈ پریس کلب میں چیف ایگزیکٹو ساجد فاروق اور صدر عاطف سبزواری سے ایک خصوصی نشست میں کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں صاف شفاف انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتوں کا تقدس بحال کرنا اور اس کی حفاظت کیلئے فون کو مضبوط بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ ن لیگ یا کسی بھی دوسری لیگ کو مسلم لیگ کہنا ہی سخت زیادتی ہے،کیونکہ قائد اعظم ؒکی مسلم لیگ نے جن نظریات پر عمل پیرا ہوکر ہمیں آزاد کروایا تھا موجودہ مسلم لیگوں بالخصوص ن لیگ کا ایجنڈا ہی اس کے بالکل الٹ ہے،دراصل یہ مسلم لیگی نہیں موسم لیگی ہیں،انہوں نے کہا کہ اب وفائوں کا موسم آگیا ہے،ہمارے ساتھ ملکر اپنی دھرتی سے وفانبھائیں،ملک اسد علی کھوکھر نے کہا کہ نوازشریف تین بار ملک کے وزیر اعظم بنے ہماری خارجہ پالیسی میں ان سب ممالک نے جو کہ ہمارے ملک کیلئے درددل رکھتے تھے، ان کی معصوم صورت دیکھ کر بھرپور فنڈز دیئے،جو کہ شیر کے روپ میں چھپے ہوئے یہ بھیڑئیے ہڑپ کرگئے،پھر انہوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے تلوے چاٹنے ہوئے ان سے بڑے بڑے قرضے لئے،مگر پھر بھی ان کا پیٹ نہ بھرا،اور انہوں نے دکھاوے کے صرف وہ منصوبے شروع کئے،جن میں ان کا ذاتی مفاد تھا،جبکہ عام شہری اپنے بچوں کو تعلیم دلانے اور معاشرہ میں صحت مند رہنے کیلئے دھکے کھارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ہر طرف پکاررہے ہیں،کہ وطن عزیز کو پیرس بنا دیں گے،لیکن تحریک انصاف کا مقصد اپنے وطن کو پیرس نہیں بلکہ اصل پاکستان بنانا ہے،ہم پیرس وغیرہ کے زیر سایہ پلنے والے ان سیاستدانوں کو شکست فاش دیکر ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں،اس کے لئیقرضہ جات کی واپسی انتہائی ضروری اقدام ہے،اگر اللہ نے کرم کیا اور عوام نے ساتھ دیا تو ہمارا ہر نمائندہ اپنی حیثیت سے بڑھ کر ذاتی گرہ سے عوام کو اس بوجھ سے آزاد کروانے کیلئے سرگرم عمل ہوگا کیونکہ جب تک ہم مقروض ہیں،اس وقت تک سامراجی قوتوں کے احکامات بجا لانے پر مجبور ہیں،ہم ملک کو غلامی کے اندھیروں سے نکالیں گے،ایک نئے پاکستان کی دوبارہ بنیاد رکھی جائے گی،جس میں ہر طرف سکون،خوشحالی اور اسلامی نظام نظر آئے گا،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا مگر بدلے میں انہیں گندے پانی اور کوڑے کے ڈھیروں کے سوا کچھ نہیں ملا،انہوں نے ہر دفعہ مقامی تاجروں کو بلیک میل کرکے ووٹ حاصل کئے گئے،ہمارا اہم ترین مقصد رائے ونڈ کے تاجروں کو مفاد پرست سیاست دانوں سے آزاد کرانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ 10مرلے کے گھر میں رہنے والے آج ہمارے ہی حقوق چھین کر 200کنال کے محل میں رہ رہے ہیں،اربوں روپے کا کاروبار کررہے ہیں،اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو اس مسائلستان کو اس کی بین الاقوامی حیثیت کے مطابق ماڈل بنادیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی،صوبائی اور قومی فنڈز کے علاوہ رائے ونڈ کی عالمی اہمیت کے پیش نظر ملنے والے اربوں روپے کے فنڈز ان غاصبوں کے پیٹ سے نکلوائیںگے،انہوں نے کہا کہ کیا رائے ونڈ والوں نے کبھی یہ محسوس نہیں کیا،کہ ن لیگی حکومت نے رائے ونڈ کے نام پر شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ صرف جاتی امراء کے محلات تک محدود رکھی ہے،جبکہ رائے ونڈ قیام پاکستان سے پہلے کا کوئی گائوں محسوس ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ خدااور اس کے رسولؐ کے نام لیوا کہلوانے والے ان لیڈروں نے اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ہمارے ایمان کے حصہ ختم نبوتؐ میں ترمیم کی ناپاک جسارت کی،کیا یہ اللہ کے عذاب سے بچ سکیں گے،کیا یہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کے خون کا نعم البدل سے سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کے اشاروں پر چلتے ہوئے انہوں نے ظلم کی انتہاکردی،اور موجودہ دور کے غازی علم دین،یعنی ممتا ز قادری کو تختہ دار پر چڑھا دیا،اب ہمیں ان کو کچھ کہنے یا کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی،کیونکہ اللہ کا عذاب ان پر آگیا ہے،جس کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہوچکا ہے،یہ اسی مٹی میں دھنستے جارہے ہیں،جس سے انہوں نے غداری کی،اگر عوام نے ووٹ کی امانت کو میرٹ پر استعمال کیا اور مجھے موقع خدمت دیا تو میں ان درباریوں کی طرح ہاتھ باندھے گونگا ہوکر اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا،بلکہ وہاں شیر کی طرح دھاڑتے ہوئے حکمرانوں سے عوام کے حقوق چھین لوں گا،انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک دشمنوں سے کاروبار کررہے ہیں،وہ ہی کالاڈیم جیسے اہم منصوبوں کے آڑے آرہے ہیں،انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت پاک فوج اور عدالتوں سے مل کر کالا باغ ڈیم بنائے گی،انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کا کوئی خاندانی جان نشین نہیں ان کے سارے سپاہی ہی ان کے جان نشین ہیں،ہماری حکومت خاندانی سیاست کو ختم کرکے دم لے گی،ملک اسد علی کھوکھر نے کہا کہ ان کے نام کا مطلب ہی اللہ کا شیر ہے،میں اپنے نام کی لاج رکھتے ہوئے ان بھیڑ نما شیروں کو پاک دھرتی سے ہمیشہ کیلئے نکال کر جنگل میں بھاگنے پر مجبور کردوں گا،انہوں نے بتایا کہ 19جوالائی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان رائے ونڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے،اور پارٹی کا منشور پیش کرنے کے علاوہ اہم اعلانات کریں گے،انہوں نے کہا کہ کپتان کی رائے ونڈ آمد تبدیلی کے مشن کا سنگ بنیاد ہوگا اور25جولائی کو ن لیگ کا نام نہاد قلعہ زمین بوس ہوجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں