تمام سیاسی جماعتیں تشہیری مہم ،دیگر حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے تفصیلات جمع کرائیں، پنجاب ریونیو اتھارٹی

بدھ 18 جولائی 2018 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے مسلم لیگ (ن ) اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے تشہیری مہم اور دیگر حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آر اے نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو جاری کئے گئے اشتہارات ، دیگر تشہیری مہم کیلئے ایڈ ورٹائزر ،کیٹرنگ اور ٹرانسپورٹ کی حاصل کی گئی خدمات کے حوالے سے 25جولائی تک تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے بصورت دیگر جرمانے عائد کر کے تمام وصولی کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں