تحریک لبیک نے اپنی حکومت کا پلان سب کے سامنے رکھ دیا

تمام بنیادی سہولیات تعلیم ،صحت عوام کو مفت فراہم کریں گے،خالص غذا کا حصول ممکن بنائیں گے۔ تحریک لبیک کی حکومت میں نہ کسی مسلمان اور نہ کسی اقلیت پر ظلم ہو گا،علامہ خادم رضوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 جولائی 2018 22:19

تحریک لبیک نے اپنی حکومت کا پلان سب کے سامنے رکھ دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) تحریک لبیک نے اپنی حکومت کا پلان سب کے سامنے رکھ دیا۔تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کا کہنا تھا کہ تمام بنیادی سہولیات تعلیم ،صحت عوام کو مفت فراہم کریں گے،خالص غذا کا حصول ممکن بنائیں گے۔ تحریک لبیک کی حکومت میں نہ کسی مسلمان اور نہ کسی اقلیت پر ظلم ہو گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جارہا ہے۔

اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے تیسری حکومت کے سپرد ہوگا۔اس الیکشن کو اس لیے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کہ اس الیکشن میں بہت سی سیاسی جماعتوں کا سیاسی مستقبل بھی طے ہو گا بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی سیاسی طاقت تحریک انصاف۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں نے ہی اس الیکشن کو بڑا سیاسی معرکہ سمجھ کر سیاسی جنگ شروع کر دی ہے۔

اہم تازہ ترین سیاسی صورتحال میں ایک جماعت ایسی بھی ہے جو اس سیاسی عمل میں بالکل نوزائیدہ ہے مگر اس نے بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔پنجاب اور سندھ میں تحریک لبیک کی پوزیشن مضبوط ہے ۔دونوں صوبوں کے اکثر حلقوں میں تحریک لبیک پاکستان ملک کی تیسری بڑی سیاسی اور ملک کی پہلی بڑی مذہبی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

جبکہ دونوں صوبوں میں 13 حلقے ایسے بھی ہیں جہاں جہاں تحریک لبیک کا ووٹ بینک بڑی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہوگا۔خبر یہ بھی ہے تحریک لبیک بڑی جماعتوں کا ووٹ بینک توڑے گی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن اس براہ راست متاثر ہو گی۔تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے اپنی حکومت کا ہلان بھی عوام کے سامنے رکھ دیا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خادم رضوی کا کہنا تھا کہ تمام بنیادی سہولیات تعلیم ،صحت عوام کو مفت فراہم کریں گے،خالص غذا کا حصول ممکن بنائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی حکومت میں نہ کسی مسلمان اور نہ کسی اقلیت پر ظلم ہو گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کا طرز بودوباش بالکل سادہ ہوگا ۔ایسا نہیں ہوگا کہ حکمران تو عیاشی کرتے رہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں اشرافیہ اور عوام کی آمدن میں موجود فرق کو ختم کردیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں