نوازشریف نے کشکول توڑنے کی بجائے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ، شہبازشریف کے دھاندلی سے متعلق بیان پر خوشی ہوئی ’عمران خان

میں قائد اعظم کو اپنا لیڈر مانتا ہوں ، وہ کینسر سے مرکر رہے تھے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلنے دیا،اگر قائد اعظم ہم کو آزادی نہ دلواتے توشائد آج ہمارے ساتھ بھی وہی سلوک ہورہاہوتا جو مودی کے ہندو ستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے آزاد امیدوار تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں بیٹھ جائیں‘ اپنے ملک کے ساتھ مخلص لوگ ہی بہتری لا سکتے ہیں’ شاہدرہ میں جلسے سے خطاب

جمعرات 19 جولائی 2018 00:20

نوازشریف نے کشکول توڑنے کی بجائے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ، شہبازشریف کے دھاندلی سے متعلق بیان پر خوشی ہوئی ’عمران خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آج ہم اپنے پائوں پر کھڑے ہوتے تو ٹرمپ کو جرات نہ ہوتی وہ زبان استعمال کرنے کی جووہ کررہاہے ‘نوازشریف نے کشکول توڑنے کی بجائے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ، شہبازشریف کے دھاندلی سے متعلق بیان پر خوشی ہوئی ‘آزاد امیدوار تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں بیٹھ جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے ساتھ مخلص لوگ ہی بہتری لا سکتے ہیں۔ جو لوگ ٹکٹ نہ ملنے پر کھڑے ہو گئے ہیں ان کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ وہ لوگ جیت جائیں جو 30سال سے اس ملک کا خون چوس رہے ہیں۔ میں قائد اعظم کو اپنا لیڈر مانتا ہوں ۔ وہ کینسر سے مرکر رہے تھے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلنے دیا ۔ وہ یہ اپنے لئے نہیں کر رہے تھے بلکہ ہمارے لئے کر رہے تھے ۔ اگر قائد اعظم ہم کو آزادی نہ دلواتے توشائد آج ہمارے ساتھ بھی وہی سلوک ہورہاہوتا جو مودی کے ہندو ستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے ۔قائد اعظم نے پاکستان اپنے لئے نہیں بنایابلکہ ہمارے لئے بنایا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں