تحر یک انصاف کے دو گروپوں کے در میان شاہدرہ کے جلسے کے دوران جھگڑا‘ ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کا بے تحاشہ استعمال ‘5کارکنان زخمی

جمعرات 19 جولائی 2018 00:20

تحر یک انصاف کے دو گروپوں کے در میان شاہدرہ کے جلسے کے دوران جھگڑا‘ ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کا بے تحاشہ استعمال ‘5کارکنان زخمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کے دو گروپوں کے در میان شاہدرہ کے جلسے کے دوران جھگڑا‘ ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کا بے تحاشہ استعمال ‘5کارکنان زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز لاہور میں شاہدرہ ہاکی اسٹیڈیم میں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خطاب کے موقعہ پر اسٹیج پر جانے کے معاملے پر یاسر گیلانی اور چوہدری خالد گجر کے حمایتوں کے در میان جھگڑا ہو ا ہے ،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کا بے تحاشہ استعمال کیا گیاہے ۔کارکنوں کے مابین جھگڑا کے وقت مرکزی قیادت جلسہ گاہ میں بھی موجود تھیںاور اس جھگڑے کے دوران پانچ کارکنان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں