نیب نے کرپشن کیسز میں ملوث مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی اراضی کی خریدو فروخت میںمبینہ کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں دو ملزمان گرفتار کئے گئے ایم این ایم موٹر سائیکلز کرپشن کیس میں کارروائی کر کے ملزمان محمد ساغر نثار اور نوید اظہر کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا

جمعرات 19 جولائی 2018 13:05

نیب نے کرپشن کیسز میں ملوث مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کرپشن کیسز میں ملوث مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ،اسٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں مبینہ کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ نیب ترجمان کے مطابق نیب نے اسٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے 5000 کنال زمین کی خریدوفروخت میں مبینہ کروڑوں کی کرپشن میں ملوث محمد آصف اور محمد اشرف کو گرفتارکیاجبکہ مذکورہ کیس میں پٹواری عابد حسین کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

دوسری کارروائی ایم این ایم موٹر سائیکلز کرپشن کیس میں ملوث ملزمان محمد ساغر نثار اور نوید اظہر کی گرفتاری کی صورت میں کی گئی ۔دونوں ملزمان مبینہ طور پر سینکڑوں متاثرین کو موٹر سائیکلز فراہمی کے نام پر کروڑوں روپے سے محروم کرنے میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

نیب لاہور مذکورہ کیس میں مجموعی طور پر 30 ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔نیب لاہور نے موٹر سائیکل کرپشن کیس میں گرفتار دونوں ملزمان کو احتساب عدالت میںپیش کر کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔ جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار دونوں ملزمان کا بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں