پی ٹی آئی کارکنان نے عثمان ڈار کے بھائی سے کی گئی بدتمیزی کا بدلہ خواجہ آصف سے لے لیا

پی ٹی آئی کارکنان نے کچا شہاب پورہ میں خواجہ آصف کو گھیر لیا، نعرے بازی بھی کی، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 جولائی 2018 12:50

پی ٹی آئی کارکنان نے عثمان ڈار کے بھائی سے کی گئی بدتمیزی کا بدلہ خواجہ آصف سے لے لیا
سیالکوٹ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2018ء) پی ٹی آئی کارکنان نے عثمان ڈار کے بھائی سے کی گئی بدتمیزی کا بدلہ خواجہ آصف سے لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیالکوٹ میں این اے 73 کے کینیڈیٹ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کشمیری محلہ کمپین کے لیے گئے تو ان کو دھکے دے کر نکال دیا گیا اور شیر اک واری فیر کے نعرے لگائے گئے۔تاہم میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق عثمان ڈرا کے بھائی عمر ڈار جب ن لیگ والوں سے ملنے گئے تو انہوں نے عمر ڈار سے بد تمیزی کی اور دھکے بھی دئیے۔

لیکن اب تحریک انصاف کے کارکنان نے عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار سے کی گئی بد تمیزی کا بدلہ خواجہ آصف سے لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کچا شہاب پورہ میں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو گھیر لیا اور خواجہ آصف اور ن لیگ کے خلا ف شدید نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں بھی زور و شور سے جاری ہیں لیکن ایسے میں مخالفین کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں کرنا افسوس ناک ہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔

البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔جب کہ مختلف اداروں کی طرف سے کیے گئے سروے کے مطابق بھی پاکستان تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں اکثریت سیٹیں لے کر کامیاب ہو گی۔اور پاکستان میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی۔۔۔پنجابمیں بھی سیاسی صورتحال بدل رہی ہے تا ہم پنجاب کے کئی علاقوں میں ابھی بھی ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں