ملک کا برا حال کرنے والوں کی اب کوئی چال کامیاب نہیں ہوگی،ثوبیہ کمال

جمعہ 20 جولائی 2018 23:12

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ گزشتہ 35برسوں میں ملک کا برا حال کرنے والوں کی اب کوئی چال کامیاب نہیں ہوگی،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے لوٹ مار میں عالمی ریکارڈقائم کیا ہے، ن لیگ نے ناکام منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کرنے والوں نے عوام کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ترقی کے جھوٹے سروے کروا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ، قوم باشعور ہو چکی ہے اس لیی(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی دال نہیں گلنے والی ،25 جولائی کو عوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں