تحریک انصاف کی این ای131اور این ای129میں خواتین کی عوامی رابطہ مہم جاری

جمعہ 20 جولائی 2018 23:49

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) تحریک انصاف کی این ای131اور این ای129میں خواتین کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے اور کرن علیم خان کی سربراہی میں پارٹی خواتین مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ کر رہی ہیں اورہر گھر میں 25جولائی کوعمران خان کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی جار ہی ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرن علیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی مقبول ترین عوامی جماعت ہے جس کا ثبوت پولنگ ڈے والے دن ملے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی خواتین نے این ای129اور پی پی158میں عبدالعلیم خان کی انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں اوردھرمپورہ، تاج پورہ، انفنٹری روڈ،میاں میر اور ملحقہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں حصہ لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں