انویسٹی گیشن پولیس تھانہ چوہنگ نے شہزاد عرف قطیری موبائل سنیچر گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 20 جولائی 2018 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث شہزاد عرف قطیری موبائل سنیچر گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8اینڈرائیڈ موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمدکی ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔

ایس پی صدر انویسٹی گیشن راشد ہدایت نے انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ انسپکٹر عبدالجبار اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی ۔اس نے موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان شہزاد عرف قطیری اور اس کے ساتھی ماجد عرف ماجھی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 8اینڈرائیڈ موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان اپنے طریقہ وارادت میں لاہور کے مختلف علاقوں ،گلی، محلوں پر گھومتے پھرتے اور موقع پا کر واردات کر لیتے ۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان نے کئی واداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس پی صدر انویسٹی گیشن راشد ہدایت نے شہزاد عرف قطیری موبائل سنیچر گینگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارپر انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ عبدالجبار اور ان ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں