مشاہد حسین سید صاحب کی یورپی یونین کے مبصرین سے مسلم لیگ ن کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

جمعہ 20 جولائی 2018 23:58

مشاہد حسین سید صاحب کی یورپی یونین کے مبصرین سے مسلم لیگ ن کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ہیڈ کوارٹر میں یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کے چیف مسٹر میکائیل گیلہر نے مشاہد حسین سید، چیئرمین سینٹرل میڈیا کمیٹی مسلم لیگ ن سے ملاقات کی۔ سینیٹر جناب مشاہد حسین سیدنے یورپین مشن کوگرمجوشی سے خوش آمدید کہا اورصدر مسلم لیگ ن شہباز شریفکی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک گھنٹے کی اس ملاقات کے دوران یورپی یونین کے انتخابی مبصرین نے پی ایم ایل این کو 60 انتخابی مبصرین کی پورے پاکستان میں تعیناتی کے بارے میں بتایا اوریورپی پارلیمنٹ کے 7ممبران کی متوقع آمد سے آگاہ کیا جو کہ الیکشن 2018کو مانیٹر کرنے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین سیدنے یورپی یونین کی پاکستان میں الیکشن کی مانیٹرنگ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان میں خوف و دہشت او دھونس دھاندلی سے پاک صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات میں مددگار ثابت ہونگی۔

(جاری ہے)

تاہم پی ایم ایل این کے نقطہء نظر کو واضح کرتے ہوئے سینیٹر جناب مشاہد حسین سیدنے یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کو بریفنگ دیتے ہوئے ان تمام حقائق سے آگاہ کیا کہ پی ایم ایل این کو کس طرح انتظامی، سیاسی اور عدالتی الجھنوں اور سازشوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ سینیٹر مشاہد حسین سیدنے یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کو تین دستاویزات فراہم کیں۔ایک دستاویز"انصاف کا خون" کے عنوان سے تھی جس میں میاں نواز شریف صاحب کے مقدمے کی کاروائی اور سز ا کا ذکر تھا جبکہ دوسری دستاویزغیر ہموارانتخابی میدان کے بارے میں تھی جس میںنیب اور حکومتی اداروں کی جانب سے پی ایم ایل نے کے خلاف کاروائیوں کا ذکر تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں