فخرزمان آپ دنیا کے بہترین اوپننگ بلے باز بنتے جارہے ہیں،شاہد آفریدی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:50

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان کی زمبابوے کے خلاف ڈبل سینچری پر انہیں خوب سراہا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستانی ٹیم کے موجودہ اوپنر فخرزمان کی بلے بازی کی تعریف کی اور زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے پر ان کی تعریف کی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فخرزمان آپ دنیا کے بہترین اوپننگ بلے باز بنتے جارہے ہیں، ایک نیا چیمپئن بننے جارہا ہے۔واضح رہے فخرزمان نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ناقابل شکست 210 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں انہوں نے پاکستان کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں