کنیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب پروگرام کے تحت زراعت ہائوس لاہور میں "جیتو کسان پروگرام " کا انعقاد

جمعہ 20 جولائی 2018 23:50

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) کینیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب پروگرام کے تحت زراعت ہائوس لاہور میں" جیتو کسان پروگرام" کا انعقاد کیا گیا۔کاشتکاروں کو مہیا کئے گئے ان سمارٹ فونز میں ہر ماہ1GB فری انٹرنیٹ کے علاوہ وائس اور ایس ایم ایس بکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔اب اس سمارٹ فون کی ایپلکشنز کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ماہ کامیاب کاشتکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکارآن لائن کنیکٹ ہوکرمعلومات حاصل کر سکیں۔

اس ضمن میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز کی ایپلکشنز کے استعمال پر کامیاب کاشتکاروں میں موٹر سائیکل تقسیم کئے گئے۔احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ )نے کامیاب کاشتکاروں کو انعام میں جیتنے والے موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

رائے مدثر عباس،ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب اور ٹیلی نار کمپنی کے اعلی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پراحسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ )نے کہا کہ اس فون میں کسان ٹی وی ایپلکیشن کے ذریعے کاشتکاروں کو فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق ویڈیوز بھیجی جارہی ہیں تاکہ کاشتکار اپنی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں ۔ان سمارٹ فونز میں وہ تمام ایپلکشنز موجود ہیں جن کے ذریعے کاشتکار ایک " ڈیجٹیل ایکو سسٹم" کے تحت زرعی تحقیق کے نتائج، فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی،موسمیاتی تبدیلیوں ،حکومتی سبسڈی ،منڈیوں کے بھائو،زرعی ماہرین سے رابطہ،کراپ کیلنڈر اور زرعی کسان ٹی وی سمیت بہت ساری معلومات سے گھر بیٹھے مستفید ہو سکے گا۔

اسپشل سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے قائم کردہ "سہولت سنٹرز "سے سمارٹ فونز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سہولت بوتھ پر کاشتکاروںکو ان سمارٹ فون کے استعمال بارے بھی تربیت فراہم بھی کی جا رہی ہے۔مزید براں کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اب اس سمارٹ فون کی ایپلکشنز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے والے کاشتکار کو ہر ماہ انعام کے علاوہ سال کے آخر میں ایک گرینڈ پرائز بھی دیا جائے گا۔اس ضمن میں کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سمارٹ فون کی ایپلکشنز کا استعمال کریںاور اس انعامی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں