40 سالہ کنوارے نے ووٹ دینے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی

شناختی کارڈ بنواو،دلہن ڈھونڈ دو،میری شادی کرواو اور ووٹ لے جاو ،منور کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 جولائی 2018 00:07

40 سالہ کنوارے نے ووٹ دینے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جولائی 2018ء) :40 سالہ کنوارے نے ووٹ دینے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔منور نے اعلان کیا ہے کہ شناختی کارڈ بنواو،دلہن ڈھونڈ دو،میری شادی کرواو اور ووٹ لے جاو۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔۔ اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔

تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ عوامی لیڈر عوامی انداز میں انتخابی مہم کو چلا رہے ہیں۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔کوئی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے تو کوئی محض جذباتی وابستگی کی بنیاد پر ووٹ دے گا تاہم ایک نوجوان ایسا بھی ہے جس نے اپنا ووٹ دینے کے لیے خاص شرط رکھ دی ہے۔

40 سالہ کنوارے ووٹر کا کہنا تھا کہ اگر اسکا ووٹ حاصل کرنا ہے تو اسکا شناختی کارڈ بنا کردیں ،اسکے لیے دلہن دھونڈیں اور اسکی شادی کا خرچہ اٹھائیں اور اسکا ووٹ لے جائیں۔منور کا کہنا تھا کہ جو امیدوار میری یہ شرائط پوری کرے گا میرا ووٹ اسی کو جائے۔منور نے یہ بھی کہا کہ غربت کے باعث شناختی کارڈ بھی نہیں بنوا سکا۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں