نئی حکومت کے قیام کے فوری بعد ’’ میثاق معیشت ‘‘ کی دستاویز تیار کرکے قومی پالیسی قرار دیا جائے ، صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا مطالبہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

نئی حکومت کے قیام کے فوری بعد ’’ میثاق معیشت ‘‘ کی دستاویز تیار کرکے قومی پالیسی قرار دیا جائے ، صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا مطالبہ
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں شفاف انتخابات کا پر امن ماحول میں انعقاد ناگزیر ہے ، نئی حکومت کے قیام کے فوری بعد پارلیمنٹ میں جانے والی تمام جماعتیںاور اسٹیک ہولڈرز اتفاق رائے سے ’’ میثاق معیشت ‘‘ کی دستاویز تیار کریں ، تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے تنزلی کی جانب گامزن معیشت پر مزید دبائو بڑھا ہے جس کے ہرشعبے پر منفی اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، مصنوعی پالیسیوں کی بجائے زمینی حقائق کے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے اور نئی آنے والی حکومت کو اس پر پہلے روز سے کام کا آغاز کرنا ہوگا، انہوںنے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں کے حجم میںاضافہ ہوا ہے اور پاکستانی قوم اور معیشت اس قدر بھاری مالی بوجھ کے متحمل نہیں ہو سکتے ، انہوںنے کہا کہ قومی قیادت کو دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے مل کر بیٹھنا چا ہئے تاکہ پاکستان کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالا جاسکے، نئی حکومت کے قیام کے فوری بعد پارلیمنٹ میں جانے والی تمام جماعتیںاور اسٹیک ہولڈرز اتفاق رائے سے ’’ میثاق معیشت ‘‘ کی دستاویز تیار کریں اور اسے پارلیمنٹ سے منظور کرا کے قومی پالیسی قرار دیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں