صوبائی وزیر صنعت و تجارت و کامرس میاں انجم نثار کی آل پاکستان ڈرائی پورٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

صوبائی وزیر صنعت و تجارت و کامرس میاں انجم نثار کی آل پاکستان ڈرائی پورٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت و کامرس میاں انجم نثا ر کی آل پاکستان ڈرائی پورٹ ایسوسی ایشن سے نیو سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈرائی پورٹ ایسوسی ایشن کو درپیش مختلف مسائل کا تفصیل سے ذکر ہوا، جن میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے اشیاء کی درآمد پر 0.

(جاری ہے)

9 فیصد ٹیکس، ٹرین وغیرہ اشیاء کی سپلائی پر انٹرسٹی 16فیصد ٹیکس اور پورٹ آپریشن پر 16فیصد ٹیکس جیسے مسائل کے حل پر زیادہ زور دیا گیا، صوبائی وزیر میاں انجم نثار نے وفد کو یقین دلایا کہ اپنے مختصر دور اقتدار میں ڈرائی پورٹ انڈسٹری کو درپیش تمام مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ڈرائی پورٹ انڈسٹری کے مسائل کا حل یقینی بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں، اجلاس میں چیئرمین ڈرائی پورٹ ایسوسی ایشن حنیف خان،جی ایم خالد بٹ،ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں