اورنج ٹرین منصوبے میں قواعد و ضوابط کے بغیر ٹھیکے دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کیلئے صدر مملکت کو خط ارسال

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:31

اورنج ٹرین منصوبے میں قواعد و ضوابط کے بغیر ٹھیکے دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کیلئے صدر مملکت کو خط ارسال
لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قواعد و ضوابط کے بغیر ٹھیکوں اور منصوبے کی لاگت میں غیر معمولی اضافے پر معاملہ نیب کو بھجوانے کیلئے صدر مملکت کو خط لکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کو یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹرو ٹرین کے لیے جو معاہدے کیے ہیں ان میں شفافیت کو مد نظر نہیں رکھا گیا،میٹرو ٹرین منصوبے کے نام پر منظورنظر افراد کو ٹھیکے دیئے گئے اور من پسند افراد کو نوازا گیا،خط میں کہا گیا کہ میرٹ کو نظر انداز کرنے سے منصوبے کی لاگت میں دگنا اضافہ ہوا جس سے حکومتی خزانے پر بوجھ بڑھا،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ایک سو ساٹھ ارب کے منصوبے کو دو سو پچاس ارب روپے تک بڑھانے پر معاملہ نیب کو بھجوانے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں