(ن) لیگی ووٹرز کو حراساں ، دفاتر کھولنے سے روکا جا رہا ہے ،

ان حالات میں شفاف انتخابات کا تصور نہیں کیا جا سکتا‘بلال یاسین

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:56

(ن) لیگی ووٹرز کو حراساں ، دفاتر کھولنے سے روکا جا رہا ہے ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما بلال یاسین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے ووٹرز کو حراساں کیا جا رہا ہے ، دفاتر کھولنے سے بھی روکا جا رہا ہے ، ان حالات میں شفاف انتخابات کا تصور نہیں کیا جا سکتا،ہمارے مخالفین کی انتخابی مہم بدمعاش اور قبضہ مافیا چلا رہے ہیں جبکہ ہمارے لوگوں کی وفاداریاں مجبوری یا گن پوائنٹ پر تبدیل کرائی جا رہی ہیں، الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو تحریر طور پر درخواستیں دے دی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں حلقہ این اے 125سے امیدوار وحید عالم سمیت دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ بلال یاسین نے کہا کہ 13جولائی کے بعد حالات تبدیل ہو گئے ہیں، این اے 125سے ہم جیت رہے ہیں ہمارا ووٹر چارج ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

حلقے میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، اوباش حلقے میں اسلحہ لیکر دندناتے پھر رہے ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں۔

(ن) لیگ کا جھنڈا لگانے پر لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ہماری شکایت پر مخالف پارٹی پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ووٹر فل چارج ہو چکا ہے،مریم نواز نے کبھی اپنی زندگی میں سیاسی عہدہ نہیں رکھا پھر بھی ان کو سزا سنا دی گئی ہے اس کا قصور صرف نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے،نواز شریف کو ووٹر اپنے قائد اور ان کی بیٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو دیکھ رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ووٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے ان کو گھروں سے نہیں نکلنے دیا جا رہا ہے،نگران حکومت کی جانب سے روز شفاف الیکشن کرانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن جو دھندلی کے پلان ہو رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آرہی۔وحید عالم نے کہا نواز شریف اسی حلقے سے گزشتہ تیس سال سے جیت رہے ہیں اس مرتبہ بھی (ں) لیگ پہلے سے زیادہ ووٹوں سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کو لوگوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ہماری کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے کیا یا الیکشن کی صورتحال خراب کرنے کا منصوبہ نہیں ہے،چیف جسٹس ان واقعات کا نوٹس لیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں