انتخابات میں عوام گالم گلوچ ،شو بازی کی سیاست کو مسترد کر دیں گے‘عزیز الرحمن چن

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:56

انتخابات میں عوام گالم گلوچ ،شو بازی کی سیاست کو مسترد کر دیں گے‘عزیز الرحمن چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ نگران حکومتیں شفاف انتخابات کرانے پر توجہ دیں انتخابات کی شفافیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک میں عدم استحکام آئے گا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے لئے 2013 جیسا ماحول بنایا جا رہا ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی امیدواروں پر کوئی دباؤ برداشت نہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کیلئے واحد چوائس ہے۔ عوام ترقی پسند اور روشن خیال پاکستان بنانے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں پیپلز پارٹی واحد جماعت جس نے عوامی منشور دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام گالم گلوچ اور شو بازی کی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں