شہباز شریف کے 10سال پر محیط جرائم پر جے آئی ٹی بننی چاہیے ‘خرم نواز گنڈاپور

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:56

شہباز شریف کے 10سال پر محیط جرائم پر جے آئی ٹی بننی چاہیے ‘خرم نواز گنڈاپور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ قوم ملکی سیاست کوکرپٹ ،پاگل ،جنونی اورجعلی خادموں سے پاک دیکھنا چاہتی ہے ۔وہ گزشتہ روز یہاں عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھی ایک کرپٹ شخص ہے،اس کی گردن پر ماڈل ٹائون کے 14 بے گناہوں اور جعلی پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے شہریوں کا خون ہے، ایسے لوگوں کو کسی قسم کی کوئی ڈھیل نہیں ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں شہباز حکومت کو سانحہ ماڈل ٹائون کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے باوجود قاتل اعلیٰ پنجاب کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا، عابد باکسر کے انکشافات کو نظرانداز نہ کیا جائے، شہباز شریف کے 10سال پر محیط جرائم پر جے آئی ٹی بننی چاہیے اور اس میں عابد باکسر کو اپنا موقف اور ثبوت دینے کا موقع ملنا چاہیے ،اب ملکی سیاست کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہو گا تاکہ ملکی خزانے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست کو خونی ،کرپٹ ،پاگل ،جنونی اور جعلی خادموں سے پاک کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں