بلوچستان میں نام نہاد قوم پرستوں نے بلوچ عوام کو جھوٹے دعوئوں اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، رئیس نوازعلی برفت

جمعرات 31 مئی 2018 21:49

․حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) بلوچ عوامی محاذ کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر رئیس نوازعلی برفت نے کہا کہ بلوچستان میں نام نہاد قوم پرستوں نے بلوچ عوام کو جھوٹے دعوئوں اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ان خیالات کا اظہار بلوچ عوامی محاذ (بام) کے ضلعی سیکریٹریٹ حب میں بی این پی عوامی کے رہنما محمد عرفان مگسی کی اپنے ساتھیوں نوریز مگسی، طارق خان مگسی، احسان اللہ مگسی شفیع اللہ مگسی ودیگر کے ساتھ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ عوامی محاذ بلوچستان کے محنت کشوں، کسانوں، ماہی گیروں، مزدوروں اور متوسط طبقے کی جماعت ہے بام پیٹ پرست قوم پرستوں اور مفاد پرست سیاست دانوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کردم لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نام نہاد قوم پرست اور مفاد پرست سیاستدانوں نے بلوچ عوام کے لیے کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا محض جھوٹے دعوئوں اور کھوکھلے نعروں کے سوا بلوچ عوام کو کچھ نصیب نہیں ہوا۔

بلوچ عوامی محاذ میں شمولیت کرنے والے افراد مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے سرمایہ دارانہ اور جاگیر دارانہ سوچ کے حامل معاشرے سے بغاوت کرتے ہوئے مزدوروکسان اور ماہیگروں نے بلوچستان کی خاطر شمولیت کرکے بام کو تقویت دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ عوامی محاذ میں لو گو ں کی جوق درجوق شمولیت سے BAM بام عروج پر پہنچے گی اور بلوچستان میں ظالمانہ سرداری و قبائلی نظام کے خلاف سوچ کو جلا بخشی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بام متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جو طبقاتی نظام تعلیم، طبقاتی نظام معیشت، اسٹیٹس کو سمیت ہر اس نظام سے بغاوت کرتی ہے جس میں ایک عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہ ہو۔ بلوچستان کے پسے ہوئے طبقہ کو چاہیے کہ وہ محمد عرفان مگسی کی تقلید کرتے ہوئے بام کی مرکزی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلوچ عوامی محاذ میں شمولیت کرکے استحصالی طبقے کے خلاف لڑی جانے والی عملی جدو جہد میں ہمارے ہمسفر بن کر بلوچستان کو خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی سمیت تمام نام نہاد سیاسی جماعتوں نے بلوچ عوام کو وسائل کو جس بے دردی سے لوٹا ہے یہ قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اس موقع پر بام کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر وڈیرہ علی حیدر عمرانی، شیخ انور اور محمد عرفان مگسی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں