لسبیلہ ،گر می کے تمام سابق ریکا رڈ ٹو ٹ گئے ، سمندر ی ہو ائو ں نے اپنا رخ مو ڑ لیا

شدید گرمی ، دھو پ کی تپش اور حبس کے با عث شہریو ں کا بر ا حال، لو گ گھر و ں میں محصور ہو کر رہ گئے

جمعہ 1 جون 2018 16:54

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) لسبیلہ میں گر می کے تمام سابقہ ریکا رڈ ٹو ٹ گئے ، سمندر ی ہو ائو ں نے اپنا رخ مو ڑ لیا ، شدید گرمی ، دھو پ کی تپش اور حبس کے با عث شہریو ں کا بر ا حال، لو گ گھر و ں میں محصور ہو کر رہ گئے ، با زاروں اور سڑکو ں پر مکمل سناٹا ، تفصیلا ت کے مطابق کر اچی سے ملحقہ بلو چستا ن کے صنعتی شہر حب اور اس کے گر دو نو اح میں گذشتہ چند روز سے قیا مت خیز گر می کا سلسلہ جا ری ہے ، لسبیلہ بھر میں ریکا رڈ گر می پڑی جس سے معمو لا ت زند گی بر ی طر ح مفلو ج ہو کر رہ گئے ، بعض عمر رسید ہ افر اد کے مطا بق اس سے قبل لسبیلہ کی تا ریخ میں اس قدر شدید گر می کھبی نہیں پڑی ، صنعتی شہر حب سمیت وندر ، اوتھل اور بیلہ میں قیا مت خیز گر می کے با عث شہر یو ں با الخصو ص روزہ داروں کا بر احا ل ہو گیا ،دوپہر تک سمندر ی ہو ائیں بھی بند رہیں ، البتہ سہہ پہر کے بعد شروع ہو نے والی جھلساتی گر م ہو ائو ں نے شہر یو ں کی زند گی بنا کر رکھ دی ، شہر کے اکثر علا قوں میں پینے کے پا نی کی بھی شدید قلت رہی ، حب کے اکثر شہریو ں نے با ہر نکلنے کے بجا ئے گھر وں کے اندر رہنے کو ہی تر جیح دی بعد نما ز عصرحب شہر کے بازاروں اور ما رکیٹو ں میں لو گو ں کی آمد و رفت میں قدر ے اضا فہ دکھا ئی دیا ، دن بھر شدید گر می کے با عث کا روبا ر زند گی بھی بر ی طر ح متا ثر ہو ا ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں