چا ئنہ پا ور حب جنر یشن کی جانب سے حب کے صحا فیو ں کے اعزاز میں کر اچی کے ایک نجی ہو ٹل میں افطا ر ڈنر دیا گیا

ہفتہ 2 جون 2018 22:49

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) چا ئنہ پا ور حب جنر یشن کی جانب سے حب کے صحا فیو ں کے اعزاز میں کر اچی کے ایک نجی ہو ٹل میں افطا ر ڈنر دیا گیا ،جس میں چا ئنہ پا ور جنر یشن کی وائس پر یزیڈنٹ عنبرین شاہ ، سینئر مینجر ایڈ من مسٹر کلا ک ، کمیٹی سیکر ٹری شمس السلام ، مینجرسی ایس آر مسٹر عاطف الدین خان ، PR,CSR مد یحہ مغل ، عدنا ن عبا سی ، امین خان ، مسٹر چین فنگ ، مسٹر وانگ تا ئو، مس انیلہ جارج ،صدر حب پر یس کلب الیا س کمبو ہ ، نا ئب صدر مشتا ق علی کمبو ہ ، جنر ل سیکر ٹری دید ارعلی رونجھو ، جو ائنٹ سیکرٹری عاشق بلو چ ،پر یس سیکریٹری ضیا ء الدین کمبوہ،خازن فا روق بلو چ ، رابطہ سیکرٹری لعل محمد برفت ، ممبر ان محرم علی ابڑو، یا رمحمد بر وہی ، ابر اہیم کمبو ہ ، ارشاد سولنگی ، امتیا ز شورو، منور لال ، شارخ کمبوہ ، اسحا ق سیلر و، ارشد بلو چ ، وسیم کمبوہ ، سمیت سینئر صحا فی ایو ب عدم رونجھو اور منیر احمد سومر و کے علا وہ حب کے دیگر صحا فیو ں نے بھی شرکت کی اس موقع پرعنبرین شاہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ چائنہ پا ور جنر یشن علا قے کے عوام کو روز گا ر کی فر اہمی کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے ، اس وقت 4200ملازمین پر وجیکٹ پر کا م کررہے ہیں جن میں 2170پا کستا نی ملا زمین کام کررہے ہیں جبکہ 2026چائنز ملا زمین ٹیکنیکل کام کی انجام دہی پر معمور ہیں ، انہو ں نے کہا کہ 1400افر اد پر وجیکٹ کے اردگر دکے دیہا تو ں اور لسبیلہ کے مختلف علا قوں سے تعلق رکھنے والے ملا زمین ہیں ، انہو ں نے کہا کہ 40ملین رو پے فلوٹنگ جیٹی پر خر چ کئے جا رہے ہیں ، ہم کمیو نٹی کے لئے زیا دہ سے زیا دہ کام کر نے کے خو اہش مند ہیں ، ہنر فا ئو نڈیشن میں تر بیت حا صل کر نے والے نو جوانو ں کو چا ئنہ پا ور جنر یشن میں ملا زمت کے مواقع فر اہم کیئے جا رہے ہیں اس وقت بھی ہنر فا ئو نڈیشن سے فا رغ ہو نے والے متعدد نو جو انو ں کو چائنہ پا ور حب جنر یشن میں ملا زمت فر اہم کی جا چکی ہے انہو ں نے کہا کہ چائنہ پا ور حب جنر یشن مقامی بچو ںکو بہتر سے بہتر تعلیمی سہو لیا ت فر اہم کر نے کے لئے اقداما ت اٹھا رہی ہے گڈانی میں 25ملین روپے کی لا گت سے ٹی سی ایف ادارے کے تعاون سے اسکو ل کھو لا جا رہا ہے جس میں گڈانی کے بچو ں کو بہتر اور معیا ری تعلیم دی جا سکے گی اور متعدد دیگر اسکو لو ں میں کر کٹ گر ائو نڈ ، باسکٹ با ل گر ائو نڈ اور دیگر سہو لیا ت مہیا کی جا رہی ہیں تا کہ بچوں کو نصابی سر گر میو ں کے ساتھ غیر نصا بی سر گر میاں جا ری رکھنے میں مدد مل سکے انہو ں نے کہا کہ مقامی کمیو نٹی نے ہر وقت ہما رے ساتھ تعاون کیا ہے انشاء اللہ چائنہ پا ور جنر یشن بھی ان کیساتھ سی ایس آر پر وگر ام کے تحت اپنا تعاون جا ری رکھے گی

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں