غریب عوام کی مدد کر نے سے دل کو سکون ملتا ہے ،انشاء اللہ خدمت خلق کا سلسلہ جاری وساری رکھا جائے گا، رضاخان خٹک

بدھ 6 جون 2018 17:30

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پشتون قومی اتحاد الائنس کے چیئرمین رضاخان خٹک نے کہا ہے کہ غریب عوام کی مدد کر نے سے دل کو سکون ملتا ہے ۔انشاء اللہ خدمت خلق کا سلسلہ جاری وساری رکھا جائے گا اورہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب کے علاقے گلیکسی ٹاون میں عزیب لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر نائب صدر شیر خان،تحصیل صدر جلال الدین مسعود ،یوتھ صدر نوراللہ ،سیکرٹری اطلاعات ذیشان سواتی،نائب سعیداللہ ،یونٹ گلیکسی ٹاون کے صدر تاج ولی ،جنرل سیکرٹری مقبول ،مرکزی عہدیدار عالم زیب سواتی اور جان محمد پرکانی سمیت پشتون قومی اتحاد الائنس کے رہنماوں کی بڑی تعداد موجود تھی قبل ازیں رضاخان خٹک نے گلیکسی ٹاون کے سینکڑوں لوگوں میں راشن تقسیم کیا تقریب سے رضا خان خٹک نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ وہ اسی طرح ہمیں اپنے غریب بھائیوں کی مدد کر نے کی توفیق عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

غریب کی مدد کر نے سے اللہ تعالی خوش ہو تا ہے انہو ں نے کہا کہ تما م مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ ما ہ صیام میں غریب لو گوں کی دل کھو ل کرمدد کر یں ، پشتو ن قومی اتحا د الائنس ہمیشہ اپنے غریب بھا ئیو ں کی مدد کا سلسلہ جا ری رکھے ہو ئے ہے انشاء اللہ اس نیک کام کو آئند ہ بھی جا ری رکھا جا ئے گا ،

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں