حب پو لیس کی کا رروائی، 3ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،چو ری شدہ مو ٹر سائیکل اور مسروقہ سا مان بر آ مد کر لیا

جمعرات 7 جون 2018 21:18

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) بلو چستان کے صنعتی شہر حب میں پو لیس نے کا میاب کا رروائی کر تے ہو ئے 3ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،چو ری شدہ مو ٹر سائیکل اور مسروقہ سا مان بر آ مد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او حب سٹی عطااللہ نمانی کے مطا بق گزشتہ شب امیرآباد کہ علاقے میں ایک بندگھر سے نامعلوم چور ایک موٹرسائیکل ایک عدد ایل سی ڈی ،اسٹیپلائیزر، چالیس جوڑے قیمتی کپڑے و دیگر لاکھوں روپے قیمتی اشیاء لے اڑے جس پر گھر کے ما لک کی جا نب سے حب سٹی پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر گزشتہ روز ڈی پی او لسبیلہ کی ہدایت پر حب سٹی پولیس نے زیرنگرانی انچارج سی آئی اے ملک حاجی عبدالستار رنجھو،ایس ایچ او حب سٹی عطااللہ نمانی و دیگر سینئر افسران کے ہمراہ ایک ٹیم تشکیل دی جس نے حب شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے مختلف علاقوں میں چھاپہ ما ر کارروائی شروع کی گزشتہ روز پولیس پارٹی نے امیرآباد میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سی3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل ایک عدد ایل ٹی وی، ایک عدد اسٹیپلائزر ،چالیس جوڑے قیمتی کپڑے و دیگر لاکھوروپے کے قیمتی اشیا ،ایک عددٹی ٹی پسٹل بر آ مد کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں