سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی آزاد حیثیت سے لسبیلہ،گوادر قومی نشست پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے حب پہنچ گئے

جمعہ 8 جون 2018 20:15

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی آزاد حیثیت سے لسبیلہ،گوادر قومی نشست پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے حب پہنچ گئے ،لسبیلہ کے کونے کونے سے آئے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے قائد کا رابطہ آفس حب پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا اور پھر قافلے کی شکل میں ریٹرننگ آفیسر کے آفس پہنچے جہاں انہوں نے لسبیلہ،گوادر قومی نشست کیلے کاغذات نامزدگی جمع کیی. اس موقع پر محمد اسلم بھوتانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا محور گوادر ہے اگر میں انشاء اللہ منتخب ہوا تو سی پیک سے سب سے پہلے گوادر کے لوگ مستفید ہونگے پھر بلوچستان پاکستان کے بعد اگر دنیا مستفید ہونا چاہے تو ہو مگر پہلے گوادر کی عوام کو بنیادی سہولیات دیں پھر اللہ کرے پوری دنیا مستفید ہو مگر ایسے نہیں ہوگا کہ گوادر پیاسہ رہے اور اسکی ترقی سے باہر کے لوگ مستفید ہوں. انہوں نے کہا کہ میں 2002 سے 2013 تک حکومت میں رہا لوگوں سے درخواست ہے کہ میرا پچھلے دس میں کی کارکردگی کو دیکھ کر مجھے ووٹ دیں اگر کارکردگی اچھی ہے تو منتخب کریں یا اگر مجھ سے کوئی کوتائی ہوئی ہے توعوام کی رائے کا میں احترام کرتا ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ عوام مجھے کامیاب کرائے گی..ایک سوال کے جواب میں محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ میں نے آزاد حیثیت سے لسبیلہ،گوادر کی قومی نشست کیلے گاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں میرے بڑے بھائی سردار محمد صالح بھوتانی حب،دریجی کی صوبائی نشست کیلے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں میں انکی حمایت کرتا ہوں جو مجھے ووٹ دیگا میں اس گذارش کرونگا کہ میرے بڑے بھائی کو بھی ووٹ دیں آج لوگوں نے جو پیار محبت دیا ہے میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر میں انشاء اللہ منتخب ہوا تو لسبیلہ اور گوادر کے عوام کی ہرممکن خدمت کرونگا، سابق اسپیکر نے کہا کہ ہم دنیا میں گوادر کے ترقی کے قصے سن رہے ہیں مگر خود گوادر کی عوام آج بھی پانی جیسی بنیادی سہولیت سے محروم ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا انشاء اللہ، انہوں نے کہا کہ لسبیلہ،گوادر کی قومی نشست کیلے لوگوں کی خواہش پر کاغذات نامزدگی جمع کی ہیں اتحاد لسبیلہ اور گوادر کے عوام کے ساتھ ہے اپنے خاندان کے ساتھ ہے آگے جو یہ کہیں گے انکے مطابق الیکشن مہم چلائیں گے اور آج جس طرح لوگوں نے پیار و اخلاق سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں انشاء اللہ یہ 25جولائی کو اسی محبت کا اظہار کریں گے اور انشاء اللہ کامیاب ہوکر عوام کی ہرممکن خدمت کرینگے،ایک سوال کے جواب میں محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ جام کمال خان صاحب کے کاغذات نامزدگی کے بارے میں مجھے علم نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا، انہوں نے کہا ابھی صرف کاغذات نامزدگی ہورہی ہے ابھی کاغذات کی منظوری اور منسوخی کے عمل سے گذر کر جب میدان میں آئیں گے دیکھیں گے کون ہے کون نہیں تب ظاہر ہے کوئی اکیلے الیکشن نہیں کرسکتا کسی کا ساتھ لینا پڑتا ہے کسی کو ساتھ دینا پڑتا ہے مگر یہ سب کچھ اگلے مرحلے میں جائیں گے پھر پتہ چلے ابھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا�

(جاری ہے)

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں