صرف 10دن کا پانی رہ گیا

بدترین صورتحال کے بعد کیا کرنیوالے ہیں؟ حکام کی جانب سے تشویشناک اعلان کردیا گیا

ہفتہ 23 جون 2018 13:13

صرف 10دن کا پانی رہ گیا
حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی اور 10 دن کا پانی رہ گیا ہے ، جس کے باعث اہلیان کراچی کو پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حب ڈیم میں پانی کا لیول 9 انچ رہ گیا ہے۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک پہنچنے کی وجہ سے غربی اوروسطی کو صرف 10 روز تک پانی فراہم کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 100ایم ڈی جی پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم سے 10 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق پانی ڈیڈلیول پر پہنچنے کے بعد پمپس لگا کر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پمپس کے ذریعے بھی صرف 20 روز تک پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بارشیں نہ ہوئی تو جولائی کے آخری ہفتے میں پانی کی فراہمی مکمل بند ہو جائے گی۔واضح رہے کہ ضلع غربی اور وسطی میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے، جبکہ حب ڈیم سے کراچی کے علاوہ بلوچستان کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں