سوئی کا استحصال ہم دیکھ چکے ہیں ،انشاء اللہ منتخب ہوگیا تو گودار کا استحصال نہیں ہونے نہیں دونگا ،محمد اسلم بھوتانی

منگل 26 جون 2018 23:05

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ NA272 لسبیلہ/گوادر کے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سلیم شہزاد سولنگی آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کے حق میں دستبردار ہوگئے، اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ سوئی کا استحصال ہم دیکھ چکے ہیں اگر میں انشاء اللہ منتخب ہوگیا تو گودار کا استحصال نہیں ہونے نہیں دونگا پہلے ہم ترقی کرینگے پھر دوسرے اسطرح نہیں ہوگا کہ گوادر ایک اور سوئی بن جائے،انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد کیلے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی قیادت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے کسی اور کی بھی ہوگی انشاء اللہ دو دن بعد مثبت پیش رفت ہوگی اور پیپلز پارٹی کے رہنماء وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کی کاغذات منظور ہونا خوش آئند بات ہے آج ایک اور شخص سے ملاقات طے ہے اسکے علاوہ نیشنل پارٹی کے ساتھ بھی رابطہ ہے سیاسی اتحاد کیلے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، ایک سوال کے جواب میں محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ یہ اصلی والا باپ نہیں ہے یہ باپ عجیب لگتا ہے یہ بی اے پی کی وجہ سے ہم بھائیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،سردار صاحب بی اے پی کے امیدوار ہیں اور میں آزاد امیدوار ہوں باقی یہ سب ہمارے ووٹرز ہیں انکے ساتھ ہمارے ذاتی تعلاقات ہیں کوئی پارٹی کا عمل دخل نہیں ہے یہی لوگ ہیں جو انشاء اللہ مجھے ووٹ دینگے اور سردار محمد صالح بھوتانی بھائی کو بھی ووٹ دینگے انکا ہمارا پرانا رشتہ ہے یہ کسی پارٹی کی وجہ سے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ جن کے ایمان کمزور ہوتے ہیں وہ ان زمینی خداؤں سے ڈرتے ہیں ہمارا الحمد اللہ ایمان اپنے رب پر ہے ہم اسی سے ڈرتے ہیں ان زمینی خداؤں سے نہیں ڈرتے جس دن جہاں میری موت لکھی ہوگی آئے ورنہ کسی کی طاقت نہیں ہمیں چھو لے میدان میں اترے ہیں انشاء اللہ منتخب ہوکر لسبیلہ اور گوادر کی خدمت کرینگے، انہوں نے کہا کہ گوادر کا آپ لوگ سن رہے ہیں کہ گیم چینجر ہے ترقی آرہی ہے پچھلے دس سالوں سے یہ سنتے آرہے ہیں مگر مجھے نظر نہیں آتا کہ گوادر میں کہیں کوئی سٹی اسکین یا ایم آر آئی کی سہولیت موجود ہے پسنی کا ہسپتال ہے جو عمان کے گرانٹ سے کام جاری ہے جو ابھی تک ادھورا ہے پسنی جیٹی جو کہا جارہا ہے کہ ماہیگیروں کی منشا کے مطابق بنایا جائے اسکو بھی 80کروڑ جرمن گرانٹ آیا پھر جاپان کا گرانٹ آیا لیکن ابھی تک جیٹی کا وہی حال ہے یہ کیوں شائد وہاں سے منتخب نمائندوں نے اس پر خاص توجہ نہیں دی لیکن میں انشاء اللہ منتخب ہوا تو یہ سارے مسئلے انشاء اللہ حل کرنے کی کوشش کرونگا، سلیم شہزاد سولنگی نے بتایا کہ محمد اسلم بھوتانی نے ہمارے قیادت سے رابطے میں تھے پھر پارٹی قیادت نے ہمیں اختیار دے تو نواب ثناء اللہ زہری کے محمد اسلم بھوتانی کے ساتھ رابطے کے بعد میں محمد اسلم بھوتانی کے حق میں NA272 کی نشست سے دستبردار ہورہا ہوں اور آج کے بعد ہم محمد اسلم بھوتانی کی مکمل حمایت کرینگے، الاو ازیں بھوتانی رابطہ آفس میں گوادر کے ایک وفد نے حاجی اکبر دشتی کی سربراہی میں محمد اسلم بھوتانی سے ملاقات کی اور انہیں NA272 کے نشست کیلے اپنی ہرممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی اور انہیں گوادر کے دورے کی دعوت بھی دی. اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی�

(جاری ہے)

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں