الیکشن میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت کنٹرول کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

جمعرات 28 جون 2018 20:53

ْاوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذیشان سکندر نے کہا کہ الیکشن میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت کنٹرول کرنے کے لئیکوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، ضلع لسبیلہ میں 245 پولنگ اسٹیشن ہیں جبکہ پی بی 49 میں 27پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 5 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئے گئے ہیں جبکہ باقی68 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دئے گئے ہیں۔

اور پی بی 50 میں 9پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 46 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئے گئے ہیں جبکہ باقی 90 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا چند روز میں الیکشن مہم کے حوالے سے قوانین اور ہدایات جاری کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل پریس کلب کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

صحافی مثبت سرگرمیوں اور کاموں کو اجاگر کریں جبکہ خامیوں اور کوتائیوں پر تنقید کریں۔ انشا اللہ خامیوں کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں تعلیم،صحت اور ٹورزم پر کام کیا جائے گا جبکہ دیگر بہت سے شعبے ہیں جن پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے الیکشن کے بعد لسبیلہ میں اچھے انداز میں کام کا آغاز کیا جائے گا اس وقت الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس کے لئے الیکشن کمیشن سے بھر پور طریقے سے تعاون جاری ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں