حب میں’’ پڑھے گا لسبیلہ ، بڑھے گا لسبیلہ ‘‘جلسہ تعلیم کا انعقاد، قومی و صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کی شرکت ، سول سوسائٹی آرگنائزیشن کی طرف سے تعلیمی مسودہ ،پارٹیز کا تعلیمی منشور پیش کیا گیا

منگل 3 جولائی 2018 15:00

لسبیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) حب میں’’ پڑھے گا لسبیلہ ، بڑھے گا لسبیلہ ‘‘جلسہ تعلیم کا انعقاد، قومی و صوبائی اسمبلی پر نامزد امیدواروں کی شرکت ،سول سوسائٹی آرگنائزیشن کی طرف سے پیش تعلیمی مسودہ پر ،پارٹیز کا تعلیم منشور پیش کیا گیا۔ پڑھے گا لسبیلہ و بڑھے گا لسبیلہ تحریک کے تحت لسبیلہ کے صوبائی حلقوں پی بی 49 اور 50 کے نامزد امیدواروں کے ساتھ تعلیمی پبلک فورم کا انعقاد حب میں کیا گیا جس کا انعقاد لسبیلہ کی مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے کیا گیا جس میںسماجی تنظیموں و سول سوسائٹی ، خواتین و سیاسی اکابرین کی کافی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں الف اعلان کی خلیل رونجھو ،وانگ کے قیصر رونجھو ،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور حلقہ پی بی 49 سے نامزد امید وار سرادار محمد صالح بھوتانی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور حلقہ پی بی 50 سے نامزد امیدوارمحمد عاصم لاسی ، تحریک انصاف کے رہنمااور حلقہ پی بی 49 سے نامزد امیدوار محمد عامر مگسی، متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور حلقہ پی بی 49 کے امیدوارشاہ محمد صدیقی نے خطاب کیا اور پیش کیے گئے چارٹرڑ آف ڈیمانڈ پر اپنے انتخابی و پارٹی منشور پیش کیا اس موقع پر خلیل رونجھو نے بتایا کہ پڑھے گا لسبیلہ بڑھے گا لسبیلہ کے تحت لسبیلہ بھر میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں ،الیکشن 2018 میں اچھی تعلیم دو گے تو ووٹ لوگے کے نعرے کے ساتھ تعلیمی مہم جاری ہے جس میں لسبیلہ بھر میں تعلیمی مسائل کو سامنے لارہے ہیں تاکہ سیاست دان ان مسائل کے حل کے لیے عوام کے ساتھ وعدہ کریں اور عوام بھی الیکشن مہم کے دوران کے امیدواروں سے تعلیم پر اپنی ڈیمانڈ پیش کریں ،انہوںنے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے طور پر حب میں بوائز کے لیے مزید ہائی اسکول کے قیام ،اوتھل میں ادھورے تعلیمی منصوبوں کی بحالی ،اسکولوں بسوں کی مرمت ، میرٹ پر اساتذہ کی تعیناتی ،ساکران ،کنراج اور لاکھڑا میں لڑکیوں کے لیے ہائی سکول کے قیام ، سائنس لیباررٹرز و ڈیجیٹل لائبرئری کے قیام ،سمیت سکولوں میں سائنس ٹیچرز کے فراہمی سمیت دیگر چودہ نکات پیش کیے ، تقریب سے سرادار محمد صالح بھوتانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور میں تعلیم سرفہرست ہے جس کے لیے بلوچستان بھر میں کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے اپنے حلقے کے علاوہ بیلہ میں بھی تعلیمی اداروں کو اعلی درجے دلانے کی جدو جہد کی ہے ،انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کا خواں ہو ںاور ان کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے لسبیلہ کے ادھورے تعلیمی منصوبے مکمل کروانا پہلی ترجیح ہوگی تقریب سے متحدہ مجلس عمل کے رہنما شاہ محمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ فروغ تعلیم کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی خاص کر مخلوط نظام تعلیم رائج کیاجائے گا تاکہ لڑکیوں کو حصول تعلیم میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلیمی منشور اسلامی نظام تعلیم ہے جہاں دینی تعلیم لازمی ہے تقریب سے بلوچستان نیشل پارٹی کے رہنما عاصم لاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ بی این پی ہمیشہ فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہے سردار اختر جان نے ہمیشہ اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے کوشش کی ہے جس کی تازہ مثال وڈھ میں لس بیلہ یونیورسٹی کے لیے مفت زمین کی فراہمی ہے ،انہو ں نے مزید بتایا کہ میرٹ کا فروغ ہماری پہلی ترجیح ہوگی تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر حسین مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بہتر تعلیمی ماحول کا فروغ عمل میں لایا ہے انہوں نے کہاکہ کامیابی کی صورت میں ہم لسبیلہ کے اندر تعلیمی حوالے سے نئے لسبیلہ کی بنیاد رکھیںگے اور لسبیلہ میں اساتذہ کی ٹریننگ ،سائنس و ریاضی کی تعلیم و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ،تقریب میں سیاسی پارٹیز کے رہنماوں کے علاوہ وائس آف یوتھ بیلہ کے عبدالحفیظ،ایم بی کھوسو،این ارا یس پی کے داود خان ،آئی ار ایم کے محمد سمیع بلوچ ،کارڈ کے انور موندرہ ،عبدالقیوم ،آغاز ڈام کے قادر بخش،ڈان کے عبدالحفیظ،شہری رضاکار کے نوید لاڈلا ،غلام اصغر چھٹہ،وانگ کے غلام سرور،عبدالمنان بلوچ ،اسما بلوچ ،صدام عظیم سمیت صحافی برداری کی کافی تعداد نے شرکت کی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں