وزیراعلی سندھ نے بے نظیر بھٹو اور صدر مشرف کے درمیان ملاقات کی تصدیق کردی

ہفتہ 28 جولائی 2007 16:41

میرپورخاص(ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین28 جولائی2007) وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے بے نظیر بھٹو اور اور صدر مشرف کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے کوئی بھی سیاسی معاہدہ نہیں ہوسکتا ۔یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ نے میر پور خاص کے گامہ اسٹیڈیم کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی، جہاں پرائمری اساتذہ کے لئے تحریری ٹیسٹ لیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور دوبارہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سے کوئی بھی سیاسی معاہدہ نہیں کیا جائے گا ۔صدر پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان ابوظہبی میں ہونے والے ملاقات سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر پرویز مشرف تو عمرہ ادا کرنے کے لئے گئے تھے ۔ پیپلز پارٹی والوں سے پوچھا جائے کہ بینظیر بھٹو لندن سے ابو ظہبی کیسے پہنچ گئیں، ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ہر حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں