پی سی او کے تحت تمام ججز کی کارروائی اور بھرتیاں غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا میر پور بار ایسو سی ایشن کی تقریب سے خطاب۔تفصیلی خبر

ہفتہ 22 مارچ 2008 22:18

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2008ء) معذول چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ کے حوالے سے ایک خاموش انقلاب برپا ہوچکا ہے ۔ جس کا ا؛ظہار قوم نے اٹھارہ فروری کے انتخابات میں کھل کر کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء اور عدلیہ نے اس بات کا عزم کرلیا ہے کہ اس ملک میں کوئی آمر حکمرانی نہیں کرسکے گا اور اب صرف آئین اور قانون ہی کی حکمرانی ہوگی۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی کی اصطلاح غلط ہے وہ پہلے ہی بحال ہیں لیکن انہیں خام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ ججز کو کام کرنے کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریکوں میں مشکلات پیش آتی ہیں لہٰذا کسی بھی افواہ پر کان نہ دھرا جاء اور قید وبند کی صعوبتیں پریشانیاں نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے جن چودہ ججز نے شخصی حلف اٹھانیس ے انکار کیا وہ قابل تحسین ہیں۔اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے معذول چیف جسٹس جسٹس صبیح الدین احمد نے کہا کہ آزاد عدلیہ کا مسئلہ وکلاء اور چند درجن ججز کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے ، سج کا اظہار قوم نے حالیہ انتخابات میں کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بینچ اور بار کو خود احتسابی کا عمل شروع کرنا ہوگا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں