کوٹ غلام محمد، نانا کی 25ہزار روپے میں سات سالہ نواسی کو22سالہ لڑکے سے بیاہنے کی کوشش، دولہا اوراس کاوالد گرفتار

جمعرات 19 مارچ 2009 17:18

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ ۔2009ء) کوٹ غلام محمد غریب آباد محلے میں سات سالہ نواسی کو پچیس ہزار روپے میں بائیس سالہ شخص کو فروخت کرکے زبردستی نکاح کرنے کی رپورٹ درج چار افراد میں سے دو گرفتار کرلیے گئے تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کے وارڈ نمبر ایک غریب آباد میں ایک شخص رضا محمد دھونکائی نے اپنی سات سالہ نواسی حسینہ کو بائیس سالہ نوجوان عمران شیخ ولد خیر محمد کپری کو پچیس ہزار روپے کے عوض فروخت کردیا تھا اوراس کا نکاح مولوی عبدالرزاق راہو نے زبردستی پڑھایا تھا نکاح کے بعد رخصتی کے وقت کوٹ غلام محمد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر صحافیوں کی ٹیم کے ہمراہ اچانک چھاپہ مار کردولہا عمران شیخ اور اس کے والد خیر محمد کپری کو گرفتار کرلیا جبکہ نانا رضامحمد دھونکائی فرارہوگیا اورپولیس نے نکاح خواں مولوی عبدالرزاق راہوکو فرارہونے کاموقع فراہم کردیا جبکہ پولیس حراست میں دولہا عمران شیخ اوراس کے والد رضا محمد دھونکائی نے اپنا بیان بدلتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم سے دھوکہ ہوا ہے ہمیں بڑی لڑکی دکھائی گئی تھی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں